ذخیرۂ برزن
الیگزینڈر برزن کا بدھ مت کے متعلق ذخیرۂ برزن
ذخیرۂ برزن وسطی ایشیا کی تاریخ، ثقافت اور مذہب کے بارے میں ڈاکٹر الیگزینڈر برزن کے تراجم، تحریروں اور تقاریر کا مجموعہ ہے جس میں تبت، بدھ مت اور اسلام اور بدھ مت کے باہمی روابط کو نمایاں حیثیت دی گئی ہے۔ اس میں مذہبی ہم آھنگی اور تمام عالم انسانیت کی مشترکہ بنیادی اخلاقی اقدار کے بارے میں تقدس مآب چودھویں دلائی لامہ کی تقریریں بھی شامل ہیں۔ اس ذخیرے میں ایسی تحریریں اور سمعی بصری مواد کو یکجا کر دیا گیا ہے جن سے ہماری دنیا کی صورت گری کرنے والے ثقافتی اور مذہبی حرکات کو زیادہ بہتر انداز میں سمجھا جا سکتا ہے۔
کیا آپ جانتے تھے کہ: آپ ذخیرۂ برزن کو اپنے دستی (موبائل) فون پر استعمال کر سکتے ہیں۔