اس صفحہ کے متنی ورژن کی طرف سوئچ کریں۔ بنیادی گشت کاری کی طرف جائیں
ذخیرۂ برزین آپ کے موبائل آلہ پر
یہ ویب سائٹ بہت سے موجودہ انٹرنیٹ ٹیلی فون اور منتظمین پر بخوبی کام کرے گی۔ ذخیرۂ برزین کے موبائل پر استعمال کے لیے دو ورژن ہیں:
-
ویب سائٹ کا عمومی ورژن:
کسی خصوصی ویب سائٹ کے پتے کی ضرورت نہیں ہے۔ صرف اپنے موبائل آلے سے www.berzinarchives.com پر جائیے۔ اگر آپ کا موبائل طاقتور ہے تو وہ سکرین کے حجم کو خودکار طریقے سے اپنے موافق بنا لے گا۔ -
سادہ ترین ورژن:
اگر عمومی ویب سائٹ آپ کے موبائل پر درست طریقے سے نظر نہیں ا ٓرہی یا آپ کے آلے کے ساتھ کوئی اور مسئلہ ہے تو اِس کی بجائے www.berzinarchives.com/text دیکھیں۔ اگر آپ کا انٹرنیٹ کنکشن عمومی ورژن کی مناسبت سے قدرے سُست رفتار ہے تو شاید تب بھی آپ یہ ورژن استعمال کرنا چاہیں گے۔
درج ذیل موبائل ویب براؤزر کی سفارش کی جاتی ہے
انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھنے والے تمام آلات ایسی اہلیت کے ساتھ نہیں بھیجے جاتے جس سے ویب صفحات بہترین صورت میں دکھائے جا سکیں۔ اس لیے آپ کو بہتر اور جدید ترین ویب براؤزر نصب کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ چونکہ ہمارے کچھ صفحات پر متن بہت زیادہ ہیں اِس لیے ویب سائٹ کے سادہ ترین ورژن کو دیکھنے کے لیے شاید آپ کو بہتر اور جدید ویب براؤزر نصب کرنا پڑے۔
ہم ذیل میں دیے گئے ویب براؤزروں کی سفارش کرتے ہیں جس کا انحصار آپ کے پاس انٹرنیٹ کے لیے استعمال کیے جانے والے آلے پر ہے:
-
ایپل iPhone/iPod touch گوگل
,
Android آلات
۔
ان فونز پر ہماری ویب سائٹ کسی اضافی سافٹ ویر کے نصب کرنے کے بغیر بھی بخوبی کھل جائے گی۔ -
Nokia S60
اور Windows Mobile سمارٹ فونز اور ترتیب کنندگان/منتظمین
۔
Nokia کے چند جدید آلات میں کافی زیادہ خصوصیات کا حامل انٹرنیٹ براؤزر پہلے سے ہی نصب شدہ ہے۔ اس صورتحال میں berzinarchives.com آپ کے فون وغیرہ پر بالکل ٹھیک طریقے سے چلے گی۔ البتہ دیگر آلات یا ایسے آلات جو Windows Mobile استعمال کرتے ہیں، اُن پر آپ کو مناسب طریقے سے انٹرنیٹ چلانے کے لیے ایک اضافی ویب براؤزر نصب کرنے کی ضرورت ہوگی۔
مزید اچھے اور بھرپور صلاحیتوں کے حامل فونز کے لیے ہماری رائے یہ ہے کہ آپ Opera Mobile براؤزر استعمال کریں جو کہ Nokia اور Windows Mobile کے بہت سے سمارٹ فونز کے لیے دستیاب ہے۔ یہ براؤزر بہت ہی معمولی رقم ادا کر کے www.opera.com/mobile/download/ سے خریدا جا سکتا ہے۔ آپ ایک Opera Mobile خریدے بغیر ایک محدود مدت کے لیے آزمائشی بنیادوں پر بھی چلا سکتے ہیں۔ ڈاؤن لوڈ کیے گئے صفحہ پر اُن تمام آلات کی فہرست ہوگی جن کی وہ معاونت کرتا ہے۔ Opera Mobile کے نصب کرنے اور استعمال کرنے کے طریقے کی وضاحت www.opera.com/mobile/tutorials/ پر فراہم کی گئی ہے۔
اگر آپ کا فون Java چلانے کی اہلیت رکھتا ہے تو آپ اِس کے بجائے قدرے کم صلاحیتوں کا حامل مفت متبادل ورژن Opera Mini براؤزر استعمال کر سکتے ہیں (ذیل میں دیکھیں)۔ -
اکثریتی Java-Enabled موبائل آلات (بشمول Nokia ،Samsung ،Motorola ،LG اور Sony Ericsson کے اکثریتی آلات اور چند ایک Blackberry ترتیب کنندگان/منتظمیں)
۔
وہ فون جو Java چلانے کی اہلیت رکھتے ہیں اُن کے لیے سفارش کی جاتی ہے کہ وہ Opera Mini براؤزر استعمال کریں جو کہ ایک بہترین براوزر ہے اور انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھنے والے تقریباً تمام فونز پر چلتا ہے۔ یہ براؤزر بالکل مفت ہے اور www.opera.com/mini/ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس کے بارے میں معلوماتی دستاویزات www.opera.com/mini/help/ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
کیونکہ بازار میں کئی ٹیلی فون دستیاب ہیں اس لیے ہم یہاں صرف عام طور پر استعمال کیے جانے والے
یا مشہور فونز کے بارے میں عمومی سفارشات ہی کر سکتے ہیں۔ اس بارے میں مزید معلومات کے لیے کہ آپ کے
فون پر پروگرام کس طرح سے نصب ہوگا یا یہ کہ آپ کا فون انٹرنیٹ سے کس طرح منسلک ہوسکتا ہے، برائے
مہربانی اپنے آلے کے ساتھ فراہم کردہ معلوماتی دستاویزات اور جس پروگرام کو آپ نصب کرنا چاہتے ہیں اُس
کے ساتھ مہیا کی گئی معلوماتی دستاویزات دیکھیں۔ برائے مہربانی ہماری مجبوری کو سمجھا جائے کہ ہم آپ کے
مخصوص آلہ سے متعلق سوالات کے جوابات نہیں دے سکتے۔