ذخیرۂ برزن

الیگزینڈر برزن کا بدھ مت کے متعلق ذخیرۂ برزن

اس صفحہ کے متنی ورژن کی طرف سوئچ کریں۔ بنیادی گشت کاری کی طرف جائیں

ابتدائی صفحہ > ھماری مدد کیجیے > تعاون کی درخواست

تعاون کی درخواست

انٹرنیٹ پر ہماری دسویں سالگر کے موقع پر ڈاکٹر برزن کی جانب سے خصوصی التماس!

مہاتما بدھ نے فرمایا کہ "ایک بالٹی محض اولین یا آخری قطرہ سے نہیں، بلکہ تمام قطروں کے اشتراک سے بھرتی ہے۔" دنیا کے ہر کونے میں تمام لوگوں تک مختلف زبانوں میں پہنچنا ایک وسیع اور ارفع ہدف ہے۔ لیکن جب ہمارا پیغام اندرونی آتشی اور معاشرتی ہم آہنگی کی کنجیاں پیش کرتا ہو تو پھر ہمیں اس ہدف تک پرواز کی ہمت اور صلاحیت حاصل ہو جاتی ہے۔ صرف ۲۰۱۱ء میں ہی ہماری ویب سائٹ پر ۱۲ زبانوں میں ۲۶۰۰ مضامین اور ۸۰۰ سے زیادہ صوتی فائلوں سے استفادہ کرنے کے لیے ۲۳۰  ممالک و سرزمینوں سے دس لاکھ سے زائد زائرین تشریف لائے۔

ہم اب تک  بہت کچھ سرانجام دے چکے ہیں اور میں ان مشکل معاشی اوقات میں آپ لوگوں کی مدد اور حمایت کا از حد مشکور اور قدردان ہوں۔ لیکن ذرا سوچیے کہ ہم مزید کس قدر حاصل کر سکتے ہیں اگر آپ میں سے صرف ایک فیصد لوگ بھی ماہانہ ۱۰ ڈالر یا ۱۰ یورو کا عطیہ دیں! ہمارے موجودہ بجٹ میں ہمارے پاس فی الوقت مختلف شعبوں میں ۲۳ جز وقتی ملازم ہیں۔ لیکن یہ کافی نہیں ہے۔ تقریباً ۸۰  رضاکاروں میں سے اکثر آتے جاتے رہتے ہیں۔

میں اب ۶۷ برس کا ہو گیا ہوں اور میرے مسودات میں سے ابھی تک ۷۰ فیصد غیر مطبوعہ ہیں۔ آپ کی مدد سے میں اپنی ان کُل وقتی انتظامی، منشیانہ اور عطیات جمع کرنے کی ذمہ داریوں سے فارغ ہو سکتا ہوں اور نتیجتاً میں اپنے علم، تجربہ اور بصیرت کو انگریزی میں مزید مضامین تحریر کر کے عام کر سکتا ہوں اور دیگر اہم کام انجام دے سکتا ہوں۔

 آپ کی مدد سے ہم کئی ایک کُل وقتی معاونین رکھ سکتے ہیں جو کہ میرے کام میں میری مدد کریں۔ مثلاً کئی کُل وقتی انگریزی کے ایڈیٹر اور مؤلف اور تکنیکی عملہ جو کہ ہمارے کمپیوٹر کے نظام کو برقرار رکھ سکیں اور اسے توسیع دے سکیں۔ علاوہ از ایں مترجمین اور مرتبین، ویب سائٹ کی دوسری گیارہ زبانوں کے لیے۔ ان گیارہ کے علاوہ ہم تین مزید زبانوں کا عنقریب اضافہ کریں گے اور مزید چار کا بھی ارادہ ہے۔ یہ معاونین بدھ مت اور وسطی ایشیا پر۱۲۰۰ سے زائد کتابوں اور مضامین کی میرے ہاتھ سے لکھی ہوئی تخلیص کو بھی ٹائپ کر کے مرتب کر سکیں گے۔

اگر یہ ویب سائٹ آپ کے لیے سودمند ثابت ہوئی ہے تو کیا آپ نہ چاہیں گے کہ یہ پایدار ہو جائے اور مزید ترقی پائے؟ آپ سے درخواست ہے کہ آپ اپنے سوشل نیٹ ورک اور بلاگز کے ذریعہ اپنے دوستوں اور اقارب کو اس ویب سائٹ کے بارہ میں بتائیں۔ آئیے آپ اپنی قطرہ بہ قطرہ مدد کے ذریعہ ہماری کاوش میں شامل ہو جائیں اور ہماری کامیابی میں شریک بن جائیں۔

ہم مل جل کر اسے حقیقت بنا سکتے ہیں۔ آپ ہمیں جو بھی مدد فراہم کریں، چاہے وہ رقم ہو یا آپ کا کوئی ہنر یا مہارت، تو ہم اس کے لیے آپ کے بیحد مشکور ہوں گے۔ از راہ مہربانی، شرکت و مدد کے بارہ میں سوچیے۔

فنی مدد                  مالی مدد
 
 
 
آپ کی فیاضی اور سخاوت کا بہت شکریہ۔
ڈاکٹر الیکزانڈر برزن۔