ذخیرۂ برزن

الیگزینڈر برزن کا بدھ مت کے متعلق ذخیرۂ برزن

اس صفحہ کے متنی ورژن کی طرف سوئچ کریں۔ بنیادی گشت کاری کی طرف جائیں

ابتدائی صفحہ > ھماری مدد کیجیے > باقی کام

باقی کام

آن لائن انگریزی ۹۰۰ مقالات میں سے ۴۶،۳٪ ہے جرمن میں ترجمہ کیا گیا ہے، اور روسی میں ۴۰،۱٪، ہسپانوی میں ۲۴،۰٪، چینی میں ۱۸،۶٪، پرتگالی میں ۱۸،۲٪، عربی میں ۱۵،۴٪، پولینڈ کی زبان میں ۱۳،۵٪، اردو میں ۱۲،۸٪، فرانسیسی میں ۱۱،۷٪ اور انڈونیشی میں ۷،۵٪ ترجمہ کیا گیا ہے۔ تیاری ویتنامی، اور اطالوی، تبتی اور ترکی حصوں کے لئے بھی جاری ہے. اگرچہ منگولی زبان کے حصوں پر بھی کام شروع ہو چکا ہے  لیکن فی الحال اسے روک دیا گیا ہے۔

آج کل ہم ان ۶۵۰ انگریزی سمعی فائلوں کے متن کو تیار کرنے میں مصروف ہیں جن کی ابھی تدوین نہیں ہو سکی۔ ان دستاویزات پر ابھی کام شروع نہیں ہو سکا۔ اس کی تکمیل کے بعد ہی انھیں ویب سائٹ کی دوسری زبانوں میں ترجمے کے لیے تیار کیا جا سکے گا۔

اتنے بڑے کام کو مکمل کرنے کے لیے مزید مدد گار ضروری ہیں جو:

  • تصویری مسلوں سے عکسی دستاویزات کی ٹائپ کاری (جو بیشتر انگریزی میں ہیں) اور ان کی اصلاح
  • تدوین: گرامر، قواعد کی اصلاح، حصوں میں تقسیم، اور انگریزی مواد کے لیے مختلف حصوں کے عنوان قائم کرنا
  • انگریزی مواد کا دوسری دس زبانوں میں ترجمہ جن پر کام شروع ہو چکا ہے (دیکھیے مندرجہ بالا)؛ دیگر زبانوں کو بھِی خوش آمدید کہا جائے گا
  • تصحیح و تدوینِ ترجمہ، انگریزی سے دوسری زبانوں میں ترجمہ
  • فہرستِ اصطلاحات: تبتّی اور انگریزی فنی / تکنیکی اصطلاحات اور ان کے دیگر زبانوں میں تراجم کی فہرستیں مع تعریفات تیار کرنا
  • MP3 کی انگریزی مسلوں کو تقریر سے تحریر بنانا
  • MP3 مسلوں کی ہلکی تدوین اور اگر یہ تقاریر کئی زبانوں میں ہوں تو اصل انگریزی یا تبتی تعلیمات کو ان کے ترجمے سے الگ کرنا

وہ مرکزی مواد جس پر کام کا صرف آغاز ہوا ہے:

  • ہاتھ کی لکھی ہوئی یادداشتیں جو گَیشے نگاوَنگ دھرگیَے اور گَیشے سونم رنچین کے سال بھر کے نصاب کے دوران نوٹ کی گئیں۔ یہ یادداشتیں گَیشے سونم رنچین کی ڈگری کے لیے پڑھی جانے والی بڑی کتابوں سے متعلق ہیں
  • مرکزی ایشیا اور بدھ مت کی تاریخ کے بارے میں ہزار کے لگ بھگ کتب کے مطالعے سے اخذ کردہ نوٹس

بدھ مت کی روایت کی پاسداری کرتے ہوئے ہم دھرم (بدھ مت کی تعلیمات) لوگوں تک پہنچانے کا کوئی معاوضہ طلب نہیں کرتے اور اس کام کےلیے سارا انحصار عطیات پر کیا جاتا ہے۔

آپ اس سلسلے میں جو مدد بھی کر سکیں، عطیات یا فنی تعاون، ہم اس کے لیے نہایت ممنون ہوں گے۔  ہماری درخواست پر غور فرمائیے۔

مالی مدد                  فنی مدد

 

مزید معلومات کےلیے ہم سے info@berzinarchives.com پر رابطہ فرمائیے۔

 
ہم سے تعاون زیرِ غور لانے کے لیے پیشگی شکریہ قبول فرمائیے۔