ذخیرۂ برزن

الیگزینڈر برزن کا بدھ مت کے متعلق ذخیرۂ برزن

اس صفحہ کے متنی ورژن کی طرف سوئچ کریں۔ بنیادی گشت کاری کی طرف جائیں

ابتدائی صفحہ > کچھ اپنے بارے میں > اظہارِ تشکر

اظہارِ تشکر

یہ ویب سائٹ لاتعداد لوگوں کی محنت، مالی سہارے اور تکنیکی اور قانونی مشاورت کا حاصل ہے۔ میں سب سے پہلے اپنے ممتاز روحانی اساتذہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں: تقدس مآب چودھویں دلائی لامہ، نجہانی یونگدزین لِنگ رنپوچے، آنجہانی تسنژاب سرکونگ رنپوچے اور انکا دوسرا جنم تسنژاب سرکونگ رنپوچے دوم، ساکیہ ریزن، آنجہانی چوگیے تریچن رنپوچے،
آنجہانی کیابجے تریجنگ رنپوچے، آنجہانی دوجم رنپوچے، بیرو کھیَنتسے رنپوچے، آنجہانی گَیشے نگاوانگ دھارگیئے، گَیشے سونم رنچن، گَیشے داوا، گَیشے وانگچن، گَیشے تنزن زانگپو اور گَیشے تھکچوگ۔  میرا تمام علم اور اس ویب سائٹ پر اس کی شرح ان  حضرات کی واضح تعبیرات، ان کے کرم اور فیضِ مسلسل کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔

میں ڈاکٹر ایلڈمر ہیگیوالڈ، صدر، ذخیرۂ برزن، کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، کیونکہ یہ ویب سائٹ اُن کا منصوبہ تھا۔ نیز میں کرسچین شٹینرٹ،  کاجا دلموہلے، روڈی ہارڈروک  اور ڈاکٹر ولفگانگ سام ویبر کا  بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس ویب سائٹ کو حقیقت بنانے میں اور اس کوبرقرار رکھنے میں بہت مدد کی۔ میں مارلن ایلٹشگ جنہوں نے ویب سائٹ کے ابتدائی صفحے کا نقشہ تیار کیا، اٹے نوئ اور ڈاکٹر مونیکا ڈراگر جنہوں نے ویب سائٹ کی ترتیب آرائی میں مدد کی، اور پیٹر گرین اور کرسچین ڈراگر، نائب صدر، ذخیرۂ برزن، جنہوں نے ویب سائٹ کی دیکھ بھال میں مدد کی، کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ۔ جن افراد نے میرے مقالات اور مسودات کی عکس ریزی، میری تقاریر کو تحریری شکل دینے اور ویب سائٹ سے منسلک قانونی کارروائی میں مدد کی وہ لاتعداد ہیں، اور ان سب کے نام یہاں درج کرنا ممکن نہیں، تاہم میں ان سب لوگوں کا ممنون ہوں۔

دعا ہے کہ اس ویب سائٹ سے سب لوگوں کو ہمیشہ فائدہ پہنچتا رہے۔

 

الیگزینڈر برزن