ذخیرۂ برزن

الیگزینڈر برزن کا بدھ مت کے متعلق ذخیرۂ برزن

اس صفحہ کے متنی ورژن کی طرف سوئچ کریں۔ بنیادی گشت کاری کی طرف جائیں

ابتدائی صفحہ > کچھ اپنے بارے میں > دسترس

دسترس

نابینا استعمال کنندگان کے لیے متنی ورژن

www.berzinarchives.com کے ہر صفحے پر ایک متبادل متنی ورژن بھی ہے جو نابینا اور کمزور نظر والے افراد کے لیے زیادہ مفید ہے۔ اگرچہ، ہمیں افسوس ہے کہ اِس مقصد کے لیے الگ سےا یک ورژن کا ہونا ضروری ہے ، البتہ اِس متنی ورژن میں عمومی ویب سائٹ کے تمام مشمولات موجود ہیں جن کی مسلسل تازہ کاری کی جاتی ہے۔ صفحے کے متنی ورژن کے لیے کچھ غیر ضروری ا ور مکرر گشت کاری عناصر ہٹا دیے گئے ہیں۔ اِس کے علاوہ عمومی صفحات میں، قوسین میں اضافی طور پر پیش کردہ تبتی اصطلاحات جن کی املا سائنسی طریقے سے کی گئی ہے، وہ بھی الگ کر دی گئی ہیں۔ انھیں چھانٹنا بہت ضروری تھا کیونکہ کمزور نظر یا نابینا افراد املا شدہ تبتی درست طریقے سے نہیں پڑھ سکتے۔ البتہ اِس ویب سائٹ کے متنی ورژن کو استعمال کرتے وقت آپ تبتی مترادف اور اہم انگریزی اصطلاحات کی مزید وضاحت ہماری فرہنگ سے تلاش کر سکتے ہیں، جس تک ویب سائٹ کے ہر صفحے سے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

اگرچہ اس ویب سائٹ کی رسائی میں ہم نے بہت سا وقت صرف کیا ہے لیکن ہم اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ بہت سے صفحات کی رسائی میں مزید بہتری ہونی چاہیے۔ مستقبل میں ہم اِس میں مزید بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ تک رسائی میں کوئی خاص مسئلہ درپیش آئے تو براہِ مہربانی ہم سے رابطہ کریں۔