ذخیرۂ برزن

الیگزینڈر برزن کا بدھ مت کے متعلق ذخیرۂ برزن

اس صفحہ کے متنی ورژن کی طرف سوئچ کریں۔ بنیادی گشت کاری کی طرف جائیں

ابتدائی صفحہ > کچھ اپنے بارے میں > ذخیرۂ برزین کے بارے میں

ذخیرۂ برزین کے بارے میں

"خراج عقیدت بودھوں کے لیے اور ان کے تمام عظیم گروؤں کے لیے جنہوں نے ان کی دانش، بصیرت اور تعلیمات کا مطالعہ کیا، ان پر عمل پیرا رہے، اپنی ذات میں ان تعلیمات کو حقیقت دی اور انہیں دوسروں تک پہنچایا۔

اس سائٹ کو استعمال کرنے والوں کو سلامتیِ فکر اور حسنِ نیت کی توفیق ملے کہ وہ ان تعلیمات کا ایک بامعنی انداز میں جائزہ لیں اور اگر انہیں مفید پائیں تو ان کا مطالعہ کریں، انہیں سمجھیں اور دوسروں کے فائدے کے لیے ان پر ٹھیک عمل کریں۔"

"دعا ہے کہ میں دھرم کے الفاظ سے معانی کی برکھا برسانے کے قابل ہو جاؤں اور ان سب کو واضح کر کے سکھا دوں جو راہ گم کردہ ہیں۔"

تسنژاب سرکونگ رنپوچے دوم  اور الیگزینڈر برزن


الیگزینڈر برزن کی تصویرذخیرۂ برزن، امریکی دانشور اور مصنف الیگزینڈر برزن کے تحریری اور تقریری کام کا مجموعہ ہے۔ برزن صاحب نے تبّتی بدھ مت سیکھنے اور اس پر عمل کرنے کے لیے ہندوستان میں ۲۹ سال بسر کیے۔ وہاں وہ زیادہ تر اپنے استاد آنجہانی تسنژاب سرکونگ رنپوچے کے مترجم کے طور پر کام کرتے تھے اور گاہے بگاہے تقدس مآب دلائی لامہ کے ترجمان کے فرائض بھی انجام دیتے تھے۔ ڈاکٹر برزن ۱۹۸۰ء سے مصروف تدریس ہیں اور دنیا کے ستر سے زیادہ ممالک میں دانشگاہوں اور بدھ مت کے مراکز میں پڑھاتے چلے آئے ہیں۔

انگریزی اور دوسری کئی زبانوں میں تیس ہزار صفحات سے زیادہ تحریری مواد اور آٹھ سو گھنٹوں سے زیادہ کی آڈیو ریکارڈنگ پر مشتمل ذخیرۂ برزن میں درج ذیل چیزیں موجود ہیں:

  • تبّتی تحریروں کے متن کے ترجمے اور خلاصے
  • مطبوعہ کتب اور غیر مطبوعہ مخطوطات
  • برزن صاحب کی تقریروں اور خطبات کی سمعی ریکارڈنگ
  • ہزاروں درسی نصاب کے تدریسی خاکے اور تحریری مواد
  • بدھ گروؤں اور مسلم علماء سے سوال و جواب کی نجی نشستیں
  • برزن صاحب کے اساتذہ کے پڑھائے ہوئے نصاب اور حواشی کے تراجم
  • ایک ہزار سے زیادہ انگریزی، جرمن، فرانسیسی اور روسی تحریروں کے مطالعے کی یادداشتیں
  • علم نجوم اور بدھ مت کی فنی اصطلاحات کی مختصر تبّتی-انگریزی لغات
  • برزن صاحب کے عالمی سفر کی رودادیں اور افکارِ سفر

صارفین کے عطیات پر مکمل انحصار رکھنے والے ذخیرۂ برزن کا مقصد یہ ہے کہ انٹرنیٹ پر بلا معاوضہ ایک ایسا وسیلہ فراہم کردیا جائے جو کئی زبانوں میں ہو اور جس سے تبّتی بدھ مت کی چار روایتوں اور وسطی ایشیا کی تاریخ و ثقافت کے بارے میں معلومات حاصل ہو سکیں۔ اس کی سرپرستی اور کفالت  Berzin  Archives e.V. سے کی جاتی ہے جو جرمنی کی ایک غیر منافع بخش عوامی انجمن ہے (gemeinnütziger Verein Register Nr. 2423Nz, Berlin

ذخیرۂ برزن ویب سائٹ کے صفحات کا مرکز توجہ ہے:

  • مختلف تبّتی روایتوں میں سوتر اور تنتر کی شرح و وضاحت
  • کال چکر، نجوم، زوگ چن، مہامدر
  • مطالعہ اور عملی مشقوں کے درجہ بدرجہ نصاب، مع مراقبات کے لیے موضوعات
  • تبّتی اندازِ فکر کا بدھ مت کی دوسری روایتوں سے موازنہ
  • تربیتی پروگرام مثلاً متوازن طرز احساس جو بدھ مت کے طریقوں سے  متاثر ہیں
  • ا سلام اور بدھ مت کے روابط کی تاریخ

روایتی طرزِ فکر کے نمونے پر، ہر صفحہ ایک معمے کا حصہ ہے اور آن لائن روابط یہ اشارے فراہم کرتے ہیں کہ ان کو جوڑ کر اس معمےکو کیسے مکمل کیا جائے۔

اس ویب سائٹ کو بناتے ہوئے ہمیں پختہ یقین تھا کہ منصوبہ مفید ہوگا اور بہت سے لوگوں کی مدد کے سہارے یہ ویب سائٹ نومبر ۲۰۰۱ء میں اپنے آغاز سے لے کر اب تک ترقی پذیر ہے۔ باقی کام ختم کرنے کے لیے مل جل کر خود کو اس محنت کے لیے وقف کرنا ہوگا اور اس کے لیے کئی سال تک متواتر کام کرنا پڑے گا۔ اس کی تکمیل آپ کے تعاون سے ہی ممکن  ہو گی۔

شکریہ،

 
کارستن باخم
نائب صدر،Berzin Archives e.V.
   
ڈاکٹر ایلڈمر ہیگیوالڈ
صدر، Berzin Archives e.V.

 

"میں ایک پل بن جاؤں، ایک ناؤ، ایک جہاز
ان سب کے لیے جو پانیوں کے پار جانا چاہتے ہیں
میں ایسا جزیرہ ہو جاؤں جس پر لوگ آرام کریں
اور نور کے متلاشیوں کے لیے ایک روشن چراغ بن جاؤں
."

شانتی دیو